ہوناور:4/فروری (ایس او نیوز)ہوناوربھٹکل اے پی ایم سی کے صدر ونائب صدر عہدوں کے لئے جمعہ کوہوئے انتخابات میں بائیلورو دوڈ بلسے کے گوپال منجپا نائک صدر اور منکی کے ڈینیل گونزالس نائب صدر کے طورپر متفقہ منتخب ہوئے ہیں۔
جمعہ کو منعقد ہ انتخابی اجلاس میں صدر کے عہدے کے لئے 2ممبران اور نائب صدر کے لئے بھی 2ممبران نے پرچہ نامزدگی داخل کی۔ اس کے بعد صدر و نائب صدر عہدوں کے لئے داخل کئے پرچہ نامزدگیوں میں سے 2لوگوں نے اپنا نام واپس لیا۔ جس کےنتیجے میں گوپال منجپا نائک صدر اور ڈینیل گونزالس نائب صدر عہدے کے لئے متفقہ طورپر منتخب ہونے کا الیکشن کمشنر تحصیلدار وی آر گوڈا نے اعلان کیا۔ حالیہ مقامی اداروں کے لئے ہوئے انتخابات اور عہدوں پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنی پکڑ مضبوط کرتے ہوئے اپنے من پسند نوجوانوں کو میدان میں اتارکر انہیں جیت دلاتے ہوئے عہدوں پر فائز کررہے ہیں، جس کے متعلق عام رائے پائی جارہی ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی پارٹی کوبھی بعض دفعہ نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ اس طرح منکال وئیدیا حلقہ کی سطح پر اپنی سیاسی پکڑ کتنی مضبوط ہے اس کو ثابت کررہے ہیں۔